1871
  • سراپا فضل --- سراپا حق --- سراپا خیر


    زندہ ہوجاتے ہیں جو مرتے ہیں حق کے نام پر
    اللہ اللہ موت کو کس نے مسیحا کر دیا

    سال 2011ء مجاہد تحریک آزادی کے نام

    مجاہد تحریک آزادی ، شیر خدا، بطل حریت، علوم و معارف کا بحر بیکراں، کشور علم کا تاجدار، منقولات و معقولات کا امام علامہ فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ (وصال:20 اگست 1861ء)

    کا
    150 واں عر س مبارک


    نفس اسلام نیٹ ورک نے سال 2011ء کو مجاہد تحریک آزادی علامہ فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ کے نام کرتے ہوئے علامہ کی فکر کو فروغ دینے کا عہد مصمم کیا ہے۔

    اس ضمن میں علامہ فضل حق خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت وکردار، علوم ومعارف اور جذبہء حریت سے جدید نسل کو روشناس کرانے کے لئے علامہ کی تصنیفات آن لائن پیش کی جائیں گی۔

    علامہ فضل حق کے متعلق لکھے گئے مقالات کو بھی ان شاء اللہ منظرعام پر لانے کاارادہ ہے۔

    ہم علمائے اہل سنت سے درخواست کرتے ہیں کہ علامہ فضل حق کی حیا ت پر اپنے مقالات ہم کو عنایت فرمائیں اور اگرعلامہ کی کوئی نایاب تصنیف آپ کے پاس موجود ہو تو وہ بھی نفس اسلام نیٹ ورک کو عطا فرما کر اس کارخیر میں حصہ لیں۔

    اپنے مقالات و کتب درج ذیل ای میل پر ارسال کریں۔

    fazlehaq@nafseislam.com
    شکریہ